گرفتاری سے بچنے کیلئے مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

گرفتاری سے بچنے کیلئے مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
گرفتاری سے بچنے کیلئے مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں اور درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نیب تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں ، نیب کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے ، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے ۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم بھی عدالتی احاطے میں موجود ہے، ضمانت منسوخ ہوئی تو مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا جائے گا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے مفتاح اسماعیل کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، مگر گرفتاری نہیں ہوسکی تھی۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /سندھ /کراچی