انضمام الحق کے بعدقومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ دو فیورٹ نام سامنے آ گئے

انضمام الحق کے بعدقومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ دو فیورٹ نام سامنے آ ...
انضمام الحق کے بعدقومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون ہو گا ؟ دو فیورٹ نام سامنے آ گئے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انضمام الحق نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے جس کے بعد اب نئے عہدیدار کے بارے میں بحث شروع ہو چکی ہے ۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر کیلئے معین خان اور محسن خان کو فیورٹ قرار دیا جارہاہے تاہم ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آ سکا ہے اور جلد ہی اعلان کیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ انضمام الحق نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیف سلیکٹر کے عہدے پر مزید کام کرنے کے خواہشمند نہیں البتہ اگر انہیں کوئی اور ذمے داری گی گئی تو وہ بخوشی قبول کریں گے۔محسن حسن خان پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ تھے لیکن انہوں نے گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر کسی اور عہدے پر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے نئے ممبران کے اشتہار دے گا اور درخواست جمع کرانے والے کھلاڑیوں میں سے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور اراکین کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید : کھیل