احتساب عدالت میں مریم نواز اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان کیا مکالمہ ہوا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

احتساب عدالت میں مریم نواز اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان کیا مکالمہ ہوا ؟ ...
احتساب عدالت میں مریم نواز اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان کیا مکالمہ ہوا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے مریم نوازشریف کے خلاف نیب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے اور کہاہے کہ جب تک اپیل ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے اس پر کارروائی نہیں ہوسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کیخلاف ایون فیلڈ میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جج محمد بشیر کی عدالت میں ہوئی ۔ جس دوران ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی تھی، مریم نواز نے کہا تھا کہ عدالت کا دائرہ اختیار نہیں جب کہ عدالت کا خصوصی دائرہ اختیار ہے۔اس دوران مریم نواز نے نیب پراسیکیواٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک سال کا عرصہ کیوں لگا عدالت کو یاد دلانے میں؟ نیب پراسیکیواٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہی بتا رہا ہوں۔مریم نواز نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ آپ نے تھوڑی سی دیر کردی، بس ایک سال جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دیرآید، درست آید۔ مریم نواز کے وکیل نے امجد پرویز ایڈوکیٹ نے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہروقت بندہ درست نہیں آتا۔امجد پرویز ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں درخواست دائر کرنا نیب کا اختیار نہیں تھا بلکہ یہ عدالت کے خصوصی دائرہ اختیار میں آتا ہے اور درخواست دائر کرنے کی 30 روز کی قانونی مدت بھی ختم ہوچکی لہذا نیب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیا جائے۔احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف نیب کی جانب سے دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ریفرنس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

مزید :

قومی -