شادی کی تقریب کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ، بچوں سمیت آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے

شادی کی تقریب کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ، بچوں سمیت آٹھ افراد جان کی ...
شادی کی تقریب کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ، بچوں سمیت آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) لوئر اورکزئی میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔لوئر اورکزئی کے علاقے لیڑہ میں شادی کی تقریب کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔پولیس نے حادثے میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 سے زیادہ ہے جنہیں طبی امداد کے لیے مشتی میلہ اور کلایا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔