”نیب کی یادداشت ایک سال بعد لوٹ آئی اور اس کو یاد آیا کہ مجھے۔۔۔“ مریم نواز شریف میدان میں آ گئیں

Jul 19, 2019 | 12:02 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب کو ایک سال بعد یہ یاد آیا ہے کہ مجھے مزید سزا ملنی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”جیسے جج ارشد ملک کو میری پریس کانفرنس کے بعد اچانک یاد آیا کہ ان کو رشوت کی پیشکش کی گئی اور بلیک میل کیا گیا، اسی طرح نیب کی یادداشت ایک سال بعد لوٹ آئی اور اس کو یاد آیا کہ مجھے مزید سزا ملنی چاہئے۔ بڑبڑاہٹ میں جج اور نیب اپنا ہی تماشہ بنا بیٹھے!“

مزیدخبریں