” جنوب ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،جو ایک سال کے دوران۔۔۔“ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی

” جنوب ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،جو ایک سال کے ...
” جنوب ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،جو ایک سال کے دوران۔۔۔“ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ جاری کردی

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے گز شتہ ما لی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح3.8 سے7.2فیصد جبکہ معاشی ترقی3.3 فیصد اور شرح نمو8سال کی کم ترین سطح پر رہی،جمعرات کے روز ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رپو ر ٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں ایشیائی ممالک کی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، رپورٹ کے مطابق جنوب ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے،جو ایک سال کے دوران دگنی ہو کر 3.8فیصد سے7.2فیصد ہو گئی،رپورٹ کے مطابق بھارت میں مہنگائی بڑھنے کی شرح4.1 فیصد رہی جبکہ بنگلہ دیش میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 5.5فیصدرہی، افغانستان، بھوٹان اور سری لنکا میں مہنگا ئی کی شرح کم رہی۔ پاکستان معاشی ترقی میں بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے بھی پیچھے ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی3.3فیصد رہی، پاکستان کی شرح نمو8سال کی کم ترین سطح پررہی جبکہ گزشتہ مالی سال بنگلہ دیش کی شرح نمو7.9فیصدرہے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد