”ہم سے بات چیت کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ۔۔“ مریم نوازشریف نے بڑا دعویٰ کر دیا

”ہم سے بات چیت کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ۔۔“ مریم نوازشریف نے بڑا دعویٰ ...
”ہم سے بات چیت کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن ۔۔“ مریم نوازشریف نے بڑا دعویٰ کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے نیب کی مریم نوزشریف کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے تاہم دوسری جانب مریم نواز نے انکشاف کیاہے کہ ہم سے بات چیت کیلئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن نوازشریف اور میں اس کیلئے تیار نہیں ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اور میاں صاحب بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کر سکتے،

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے لوازمات ہیں جو آپ لوگ پورے نہیں کر سکتے جس پر مریم نواز نے کہا کہ بات چیت کے لیے اصولوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جس کے لیے ہم تیار نہیں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ میں تو موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کے لیے تیار ہوں لیکن عوام انہیں مدت مکمل نہیں کرنے دیں گے کیونکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ آج راولپنڈی سے ہمارے 150 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے جتنے قائدین کو گرفتار کرنا ہے کر لیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اب کسی کی جرات نہیں کہ آمریت کی طرف دیکھے، آمر ناکام ہو چکا، آج وہ بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے۔

مزید : قومی