امریکہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا، ٹرمپ کا دعویٰ
امریکہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا، ٹرمپ کا دعویٰ

  



واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز نے ایک ایرانی ڈرون مار گرایا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہاہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز نے آبنائے ہرمز میں ایک ایرانی ڈران کو مار گرایا ہے،ایرانی ڈرون اشتعال انگیزی کر رہاتھا اور امریکا نے اپنے دفاع میں اس ڈرون کو مار گرایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد امریکااور ایران کےدرمیان کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ دریں اثناءامریکی بحریہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سیلر بحیرہ عرب میں لاپتہ ہوگیا ہے۔ تاحال سیلر کی شناخت جاری نہیں کی گئی ہے

مزید : بین الاقوامی