منشیات سے جائیداد بنانے کا الزام ،عدالت نے ملزم بری کردیئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک)عدالت عظمیٰ نے صوبہ بلوچستان میں مبینہ طور پرمنشیات کی رقم سے کروڑوں روپے کی اراضی اور شہری جائیدادیں بنانے سے متعلق اینٹی نارکاٹیکس فورس(اے این ایف) کی جانب سے ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے سے متعلق کیس میں اے این ایف کی اپیل خارج کردی ہے جبکہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا یہ اتنا بڑا مقدمہ تھا جس پرہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرنے میں دس سال لگا دیئے ہیں؟ ریاست19 سال میں ملزمان بشام بھیل بزنجو وغیرہ کیخلاف ان کی جائیدادیں سمگلنگ کی رقم سے خریدنے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی ہے جبکہ محکمہ مال کے ریکارڈ سے بھی ثابت ہو چکا کہ یہ اراضی 1967 سے بشام بھیل بزنجو کے خاندان کے پاس ہے۔