ویڈیوسکینڈل، جاوید ہاشمی نے نوازشریف کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

ویڈیوسکینڈل، جاوید ہاشمی نے نوازشریف کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کردیا کیونکہ ...
ویڈیوسکینڈل، جاوید ہاشمی نے نوازشریف کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کردیا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ویڈیو منظرعام پرآنے اور جج کے اختیارات واپس لیے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی سزا ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو سیکنڈل کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہناتھا کہ جج کی ویڈیو جس نے بھی بنائی اس میں جج موجود تو ہے جب شہباز شریف نے جج سے بات کی تھی تو جج بھی گیا تھا اور زرداری صاحب کی سزا بھی ختم ہوئی تھی۔اب جب ویڈیو پکڑی گئی جج کی پاور واپس لے لی گئی تو سب سے پہلے نواز شریف کی سزا ختم ہونی چاہیئے تھی سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی شخص کی آزادی کو سلب نہ ہونے دے سپریم کورٹ کو نواز شریف کی سزا ختم کردینی چاہیے۔