”مجھے ٹی 20 سپیشلسٹ کہا جاتا ہے اور میں ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کیلئے پرامید ہوں“ اس پاکستانی نے بھی بڑی امید ظاہر کر دی جو واقعی ٹی 20 کا ’بادشاہ‘ ہے

”مجھے ٹی 20 سپیشلسٹ کہا جاتا ہے اور میں ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کیلئے پرامید ہوں“ اس ...
”مجھے ٹی 20 سپیشلسٹ کہا جاتا ہے اور میں ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کیلئے پرامید ہوں“ اس پاکستانی نے بھی بڑی امید ظاہر کر دی جو واقعی ٹی 20 کا ’بادشاہ‘ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پرامید ہیں جن کا کہنا ہے کہ ٹی 20 سپیشلسٹ کا لیبل ان کے حق میں بہتر ثابت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے سکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر افسردہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ میں 2011ءاور 2015ءکے ورلڈکپ میں شرکت سے بھی آخری لمحات میں محروم ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب میری تمام تر توجہ اگلے سال شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے پر ہے۔ مجھے ہمیشہ ٹی 20 سپیشلسٹ کہا گیا ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ لیبل میرے حق میں بہتر ثابت ہو گا۔

مزید :

کھیل -