”سرفراز احمد اکیلا ہی شکست کا ذمہ دار نہیں کیونکہ۔۔۔“ سہیل تنویر نے بہترین بات کہہ دی

”سرفراز احمد اکیلا ہی شکست کا ذمہ دار نہیں کیونکہ۔۔۔“ سہیل تنویر نے بہترین ...
”سرفراز احمد اکیلا ہی شکست کا ذمہ دار نہیں کیونکہ۔۔۔“ سہیل تنویر نے بہترین بات کہہ دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار اکیلے سرفراز احمد کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سہیل تنویر نے کہا کہ میرے خیال سے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر صرف کپتان سرفراز احمد کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہے کیونکہ ہم بحیثیت ٹیم جیتتے ہیں اور ہارتے بھی بطور ٹیم ہی ہیں۔ اس لئے یہ کہنا ہے کہ کپتان یا کوچ شکست کا ذمہ دار ہے، غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ پاکستان نے سکواڈ سلیکشن اور حتمی ٹیم سے متعلق غلط فیصلے کئے اور اسی وجہ سے ہم سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکے۔ ہم نے ٹورنامنٹ کا آغاز بھی اچھی طرح سے نہیں کیا اور پہلے پانچ میچوں میں سے تین ہارے جبکہ ایک بارش کے باعث متاثر ہوا، حالانکہ ایسے ٹورنامنٹس میں آگے جانے کیلئے آغاز میں ہی اچھی کارکردگی دینا ہوتی ہے۔

مزید : کھیل