”ایسا سوچنا بھی نہ“ بھارت کی تعریفوں میں ہر حد پار کر جانے والے افغان کرکٹ بورڈ کو ’کورا جواب‘ مل گیا، جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

”ایسا سوچنا بھی نہ“ بھارت کی تعریفوں میں ہر حد پار کر جانے والے افغان کرکٹ ...
”ایسا سوچنا بھی نہ“ بھارت کی تعریفوں میں ہر حد پار کر جانے والے افغان کرکٹ بورڈ کو ’کورا جواب‘ مل گیا، جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے افغانستان کے کھلاڑیوں کی بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں شمولیت سے متعلق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے سی بی نے بی سی سی آئی سے درخواست کی تھی کہ ان کے کھلاڑیوں کو بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ کرکٹ کے جدید تقاضوں سے ہم کنار ہوتے ہوئے بہتری پیدا کر سکیں تاہم کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (سی او اے) نے یہ کہہ کر درخواست مسترد کر دی ہے کہ ’ایسا ممکن نہیں ہے۔‘

سی او اے کی میٹنگ کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے زیر انتظام ڈومیسٹک میچوں اور ٹورنامنٹس میں افغان کھلاڑیوں کی شرکت ممکن نہیں ہے۔ اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ نے افغانستان پریمیر لیگ بھارت میں منعقد کرانے کی درخواست کی تھی اور اسے بھی مسترد کر دیا گیا تھا۔

مزید : کھیل