عمر کوٹ میں دس سے بارہ گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ، شہریوں اور سول سائٹی کے رہنمائوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

عمر کوٹ میں دس سے بارہ گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ، شہریوں اور سول سائٹی کے ...
عمر کوٹ میں دس سے بارہ گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ، شہریوں اور سول سائٹی کے رہنمائوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

  



عمرکوٹ ( سید  ریحان شبیر   )عمرکوٹ سٹی میں اس  شدید ترین گرمی میں حیسکو کی جانب سے دس سے بارہ گھنٹوں کی مسلسل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہےشدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ستائے نماز جمعہ کےبعدسڑکوں پر  آگے شہری سماجی مذہبی سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے  پریس کلب کے  سامنے سماجی رہنما شوکت ادیپوری کی قیادت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی رہنما میونسپل کونسل کے  ممبر     شوکت ادیپوری،سماجی رہنما عبدالغفار ناگوری، صوفی اعظم، نومان، نعیم ادیپوری وغيرہ نے  خطاب کرتےہوئے کہا کہ حیسکو نے تعمیراتی کام کے  نام پر لوڈشیڈنگ کا  شدید عذاب مسلط کررکھا  ہے ۔

شہریوں سماجی مذہبی رہنماؤں نے حیسکوعمرکوٹ انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئےکہا کہ حیسکو عمرکوٹ نے بجلی کی چوری چھپانے کے لیے نیا توڑ ڈھونڈ لیاہے اور  لائن لاسز پورے کرنے کے لیے عمرکوٹ سٹی  میں  سات روز تک عمرکوٹ شہر میں دن بھر بجلی بند رہے رکھنے کا فیصلہ کیاہے حیسکو کی جانب سے ایک شیڈیول نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت 18جولائی سے 24 جولائی تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک عمرکوٹ شہر  کے تینوں فیڈرز بند رہیں گے بجلی کی بندش کے نوٹیفکیشن میں مرمتی کام کو جواز بنایا گیا ہے جبکہ بجلی کی بندش کے پہلے روز شہر میں کہیں بھی بجلی کا مرمتی کام ہوتے ہوے نظر نظر نہیں آیا شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو حکام نے اپنی چوری چھپانے کیے شہریوں کو عذاب کی طرف دھکیل دیا ہےمیڈیا کےرابطہ کرنے پر   ایس ڈی او حیسکو عمرکوٹ کا کہنا تھا کہ حیسکو شعبہ تعمیرات نے نوٹفکیشن جاری کیا ہے کل سے کام کا آغاز ہوگا  ایس ڈی او حیسکو عمرکوٹ ہو سکتا ہے صاحب موصوف بجا فرما رہے ہوں مگر شہری یہ سوال  پوچھنے میں حق بجانب ہیں کی مرمتی کے آغاز سے ایک روز قبل بجلی کی بندش کیو کی گئی دوسرا یہ کہ بجلی کا کام کسی ایک مقام یا فیڈر پر ہو سکتا ہےسات روز تک شہر کے تینوں فیڈرز کس طرح بند رہیں گے عمرکوٹ کےشہری سماجی عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو اس شدید ترین گرمی میں حیسکو انتظامیہ عمرکوٹ کی اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی جائے.

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ