پی آئی ٹی بی اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مابین ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون و فروغ کا معاہدہ

پی آئی ٹی بی اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مابین ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون ...
پی آئی ٹی بی اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے مابین ٹیکنالوجی کے دو طرفہ تعاون و فروغ کا معاہدہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے درمیان خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آبادمیں ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت دونوں ادارے ٹیکنالوجی کے منصوبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور جدید سہولیات کوسرکاری اور نجی شعبے کیلئے فراہمی پر مل کر کام کریں گے،ایم او یو پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور اور ایم ڈی کے پی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز نے دستخط کئے۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ کےپی برائے سائنس و آئی ٹی کامران بنگش کاکہناتھاکہ یہ معاہدہ وزیراعظم عمران خان کےویژن کی رُو سےدونوں صوبوں کےعوام کوٹیکنالوجی پرمبنی سہولیات فراہم کرنےمیں معاون ثابت ہو گا۔چیئرمین اظفرمنظورنےکہاکہ خیبرپختونخواکےای پروکیورمنٹ ودیگرمنصوبے پنجاب میں بھی شروع کیے جائیں  گے جبکہ پی آئی ٹی بی خیبرپختونخوا میں ای خدمت مرکز، ای سٹیمپنگ،ای روزگار،پلان 9، ایس ایم پورٹل وشکایت مینجمنٹ، ای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر منصوبے شروع کرنے کیلئے کے پی آئی ٹی بورڈ کی معاونت کرے گا۔تقریب میں ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف، ایڈیشنل ڈائریکٹر وسیم بھٹی سمیت دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور