چوروں نے سی پیک کااربوں روپے ضائع کردیا :شیخ رشید

چوروں نے سی پیک کااربوں روپے ضائع کردیا :شیخ رشید
چوروں نے سی پیک کااربوں روپے ضائع کردیا :شیخ رشید

  



میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوروں نے سی پیک کا اربوں روپے ضائع کردیا ،میں نے جوانی میں میانوالی جیل کاٹی ہے ،اگر ایک مہینے کے لیے چوروں کو میانوالی جیل بھیج دیں تو سارے پیسے واپس کردیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے وزیراعظم عام جہاز پر امریکہ جا رہے ہیں ،ماضی کے حکمران ٹرپل سیون لے کر جاتے تھے ،مجھے یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کے قرضے بھی ری شیڈول کرالیں گے اور افغانستان میں امن بھی لے آئیں گے ۔

میانوالی ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ٹرین سے میانوالی کے عوام کا ڈیڑھ گھنٹے کا سفر بچ جائے گا ۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ہم نے ریل گاڑیوں کے مسافروں میں اضافہ کیا اور دس ارب روپے پچھلے سال سے زائد بچائے جبکہ پانچ ارب روپے کا نقصان بھی کم کیا جو ریلوے کی تاریخ کا ریکارڈ ہے ۔اس موقع پر وزیر ریلوے نے میانوالی اسٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو دو ،دو ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /میانوالی