یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن، نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو 22 جولائی کو پھر طلب کر لیا

یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن، نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر رانا ...
یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن، نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو 22 جولائی کو پھر طلب کر لیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو لاہور نےپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان کو 22 جولائی کو طلب کرتے ہوئے  تفتیش کے لئے سوالنامہ بھی بجھوا دیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  نیب لاہور نے سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کو رواں ماہ  22 جولائی کو طلب کرلیا ہے،رانا مشہودکےخلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کی انکوائری جاری ہے،نیب لاہورکی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم رانا مشہود سے پوچھ گچھ کرے گی۔نیب لاہور نے یوتھ فیسٹیول کا تمام ریکارڈ اور ٹھیکوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں ہیں۔قومی احتساب بیورو لاہور  نے رانا مشہود احمد خان سے تفتیش کے لئے انہیں سوالنامہ بھی بجھوا دیا ہے ،نیب کی جانب سے بھیجے گئے سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لیے کتنا فنڈ مختص کیا گیا اور کیا کابینہ سے اس کی منظوری لی گئی تھی؟یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکےکس ضابطے کے تحت دئیے گئے؟ سپورٹس بورڈ میں تعیناتیاں کس طریقہ کار کے تحت کی گئیں؟۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 29 جون کو رانا مشہود احمد خان کو لاہور ائیرپورٹ پر اس وقت روک دیا گیا تھا جب وہ امریکہ جانے کے لئے پہنچے تھے ،رانا مشہود کو ’’واچ لسٹ ‘‘ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے روکا گیا تھا تاہم وارنٹ گرفتاری نہ ہونےکی وجہ سے انہیں گرفتارنہیں کیاگیا تھا ۔اس سے قبل رانا مشہود رواں ماہ 8 جولائی کو بھی نیب کی جانب سے طلب کرنے پر نیب حکام کے سامنے پیش ہوئے تھے جہاں تقریبا ایک گھنٹہ اس سے سوال جواب کئے گئے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور