شوہر کی زبردستی بیوی کو شراب پلانے کی کوشش، انکار پر منہ میں کانچ بھر دیا

شوہر کی زبردستی بیوی کو شراب پلانے کی کوشش، انکار پر منہ میں کانچ بھر دیا
شوہر کی زبردستی بیوی کو شراب پلانے کی کوشش، انکار پر منہ میں کانچ بھر دیا

  



لکھنﺅ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو زبردستی شراب پلانے کی کوشش کی لیکن جب بیوی نے مزاحمت کی تو شوہر نے اس کے منہ میں کانچ بھر دیا۔

اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کی رہنے والی لڑکی کی گزشتہ برس 9 دسمبر کو ایٹہ کے رہائشی رشبھ سے شادی ہوئی تھی، لیکن جلد ہی حالات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ شوہر جوئے اور شراب کا رسیا تھا اور اپنی بیوی کو بھی زبردستی شراب پلاتا تھا اور انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔

نئی نویلی دولہا اور دلہن جب ہنی مون کیلئے دارجلنگ گئے تو وہاں شوہر نے بیوی کو زبردستی شراب پلانے کی کوشش کی۔ بیوی کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو شوہر نے اس کے منہ پر گلاس دے مارا اور ٹوٹے ہوئے گلاس کا شیشہ اٹھا کر اس کے منہ میں بھردیا، بیوی جان بچانے کیلئے باہر بھاگی تو شوہر نے ہوٹل کے باہر بھی اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ واقعہ کچھ ماہ پہلے پیش آیا تھا لیکن اس کی پولیس کو رپورٹ تاخیر سے کی گئی ہے، متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا شوہرسٹے بازی کا شوقین اور آئی پی ایل کے رواں برس کے سیزن میں45 لاکھ روپے ہارگیا تھا۔سسرال والوں کی جانب سے لڑکی پر اپنے گھر سے پیسے لانے کیلئے دباﺅ ڈالا جاتا اور اس کے ساتھ مار پیٹ کی جاتی تھی، اس کا شوہر اس کی فحش ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل بھی کرنا چاہتا تھا اور اسی مقصد کیلئے اسے دارجلنگ لے کر گیا تھا۔

ہنی مون پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں لڑکی نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے پولیس کو شکایت کی جس پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی گئیں تو ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے تشدد کے واقعے کی تصدیق ہوگئی۔

مزید : جرم و انصاف