سپیکرسندھ اسمبلی کو چچی کے انتقال پر رہا کردیا گیا

سپیکرسندھ اسمبلی کو چچی کے انتقال پر رہا کردیا گیا
سپیکرسندھ اسمبلی کو چچی کے انتقال پر رہا کردیا گیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ داخلہ سندھ نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی چچی کے انتقال پر انہیں 3 دن کے لیے عارضی طور پر رہا کر دیا۔اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔آغا سراج درانی رہائی ملتے ہی اپنی چچی کی تدفین اور سوئم میں شرکت کے لیے اندرون سندھ روانہ ہو گئے، انہیں 21 جولائی تک 3 دن کے لیے رہا کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 1 ارب 4 کروڑ کی بے نامی جائیداد بنانے کے الزام میں 20 فروری کو اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی