عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی گئی، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا

عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی گئی، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان ...
عید سے پہلے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنادی گئی، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے عید سے پہلے عید کا سماں پیدا کردیا گیا، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔

محکمہ خزانہ نے اے جی آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ یکم جولائی سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کی تنخواہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جاری کرے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور