سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، 84 ہزار سے کتنا اوپر گیا؟ ناقابل یقین خبر آگئی

سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، 84 ہزار سے کتنا اوپر گیا؟ ناقابل یقین خبر آگئی
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا، 84 ہزار سے کتنا اوپر گیا؟ ناقابل یقین خبر آگئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بھر میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

صرافہ جیولرز کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 84 ہزار100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باعث ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 17 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ 6سال کی بلند ترین سطح 1452 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں 10 گرام سونے کا بھاو¿ 600 روپے اضافے سے پہلی بار 72 ہزار 85 روپے ہوگیا ہے۔

مزید : بزنس