پاکستان ختم نبوتﷺ کے وارثوں کا ملک،قانون ختم نبوتﷺپر کسی کو ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دیں گے:سینیٹر پروفیسر ساجد میر

پاکستان ختم نبوتﷺ کے وارثوں کا ملک،قانون ختم نبوتﷺپر کسی کو ڈاکہ مارنے کی ...
پاکستان ختم نبوتﷺ کے وارثوں کا ملک،قانون ختم نبوتﷺپر کسی کو ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دیں گے:سینیٹر پروفیسر ساجد میر

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ قادیانی امریکی صدر سے مدد مانگیں یا کسی اور سے ختم نبوتﷺ کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان ختم نبوتﷺ کے وارثوں کا وطن ہے،قانون ختم نبوتﷺ پر کسی کو ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر علامہ ساجد میر کا کہنا تھا کہ قانون توہین رسالتﷺ کے خلاف سازشیں قادیانی و استعماری ایجنڈا ہے، قادیانی انگریز کا پیدا کردہ فتنہ ہے ، آج بھی طاغوت اسکی مدد کررہا ہے،امریکی صدر ہویا دنیا کی کوئی اورطاقت پاکستان میں قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے کے قانون کو تبدیل نہیں کرسکتی ،جو قادیانی رہا ہو کر امریکی صدر سے مددمانگ رہا ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اسے رہائی کیسے ملی اور اسے کس ادارے نے فرارکروایا؟۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اس طاق میں بیٹھا ہے  کہ وہ کس طرح اسلامی شعائر اور ہمارے عقائد پر حملہ آور ہو ؟مسیلمہ کذاب سے لیکر مرزا قادیانی تک ہر زمانے میں نبوت پر ڈاکہ زنی کرنے کی کوشش کی گئی،ہم مجاہدین ختم نبوتﷺ  کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تحفظ ناموس رسالتﷺ کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے جھوٹے مدعیان نبوت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ قادیانیت کے متعلق غیر مسلم اقلیت کے قوانین ختم کرنے والوں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور کیا جائے گا،ہمیں اتحاد و یگانگت سے غداران ختم نبوت اور اسلام دشمن عناصر کا جرات مندی سے مقابلہ کرنا ہوگا، 1974 میں تمام مذہبی قیادت نے دلائل کے ساتھ قادیانیوں کو چاروں شانے چت کیا ،اب بھی پارلیمنٹ میں اس قانون کا پہرہ دیں گے،ختم نبوتﷺ کے معاملہ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، تمام دینی سیاسی جماعتیں کسی بھی صورت اسے قبول نہیں کریں گی۔ انہو ں نے خبردار کیا کہ ختم نبوتﷺ پر جس نے بھی کاری ضرب لگانے کی کوشش کی اسے نشان عبرت بنا دیں گے ،ختم نبوتﷺ کے معاملے پر تمام دینی، سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور