کرکٹ ورلڈ کپ کا ڈرامائی فائنل کیوی کھلاڑی کے کوچ کی جان لے گیا

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی شکست نے کیوی آل راونڈر جمی نیشام کے کوچ کی جان لے لی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمی نیشام نے اپنے اسکول کے زمانے کے کرکٹ کوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ورلڈکپ کا فائنل سنسنی خیز تھا، جس میں میرے کوچ ڈیوڈ گورڈن کی جان چلی گئی، وہ میرے بچپن کے کوچ اور اچھے دوست تھے، میں ان پر ہمیشہ فخر کرتا رہوں گا، مجھے سب کچھ سکھانے کا بہت شکریہ۔ جمی نیشام کے ٹوئٹ پر ڈیوڈ گورڈن کی صاحبزادی لیونی گورڈن نے ان کا شکریہ ادا کیا۔لیونی گورڈن نے اپنے جواب میں لکھا کہ میں اور میری بہن آخر وقت میں اپنے والد کے ساتھ ہی تھے۔‘ انہوں نے لکھا کہ ’میرے والد کو آپ پر فخر تھا۔
Dave Gordon, my High School teacher, coach and friend. Your love of this game was infectious, especially for those of us lucky enough to play under you. How appropriate you held on until just after such a match. Hope you were proud. Thanks for everything. RIP
— Jimmy Neesham (@JimmyNeesh) July 17, 2019