اقتصادی ماہرڈاکٹر سلمان شاہ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی بہت بڑی خامی کی نشاندہی کردی

اقتصادی ماہرڈاکٹر سلمان شاہ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی بہت بڑی خامی کی ...
اقتصادی ماہرڈاکٹر سلمان شاہ نے پاکستانی سرمایہ کاروں کی بہت بڑی خامی کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارا سرمایہ کار جب اشیاءکی قیمت کم ہوتی ہے اس وقت وہ بیچتا ہے اور جب زیادہ قیمت ہوتی ہے تو اس وقت وہ خریدتا ہے، اس وقت بہت ساپیسہ محفوظ جگہوں پر چلا گیاہے جس کواس وقت مارکیٹ میں ہونا چاہئے تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ کواوپر جانا چاہئے لیکن مارکیٹ کی ویلیو اوپر نہیں جارہی ہے ، لوگ اپنی اپنی پوزیشن لے کر بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی لیبر دنیا کی سب سے سستی لیبر ہے اور اس وقت چین کا سرمایہ کار پاکستان کا چکر لگا رہاہے اور وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا ۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہ بدقسمتی سے ہمارا سرمایہ کار جب اشیاءکی کم قیمت ہوتی ہے اس وقت بیچتا ہے اور جب زیادہ قیمت ہوتی ہے تو اس وقت وہ خریدتا ہے جو معیشت کی خرابی کی ایک وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت لوگ ٹیکسوں کے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں ، بڑے بڑے سرمایہ کاروں کوکام کرنے میں مشکل پیش آرہی ہوگی ۔ اس وقت بہت ساپیسہ محفوظ جگہوں پر چلا گیاہے جس کواس وقت مارکیٹ میں ہونا چاہئے تھا ۔

مزید : بزنس