امریکہ سے دل دہلا دینے والی خبر آگئی ،حاملہ بچی کا پیٹ کاٹ کر۔۔۔کمزور دل لوگ نہ پڑھیں

امریکہ سے دل دہلا دینے والی خبر آگئی ،حاملہ بچی کا پیٹ کاٹ کر۔۔۔کمزور دل لوگ ...
امریکہ سے دل دہلا دینے والی خبر آگئی ،حاملہ بچی کا پیٹ کاٹ کر۔۔۔کمزور دل لوگ نہ پڑھیں

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہسپتالوںسے بچے چوری ہونے کی خبریں تو گاہے آتی رہتی تھیں مگرامریکہ سے ایسی لرزہ خیز خبر آئی ہے جہاں ایک ماں بیٹی نے لڑکی کے پیٹ میں پرورش پاتا چوری کرنے کے لیے اس لڑکی کو ہی قتل کر ڈالا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق 19سالہ مارلین اوشوا لوپیز نامی لڑکی 9ماہ کی حاملہ تھی جسے 46سالہ کلیریسا فیگیورا اور اس کی 26سالہ بیٹی ڈیسری فیگیورا نے قتل کرکے اس کا پیٹ چاک کیا اور بچہ نکال لیا۔

رپورٹ کے مطابق ماں بیٹی بچے کو وہاں سے سیدھا شکاگو ہسپتال لے گئیں اور بتایا کہ وہ ڈیسری کا بچہ ہے۔ یہ بچہ بھی چند روز بعد ہسپتال میں موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔ پولیس نے اب ان دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کلیریسا فیس بک کے ذریعے مارلین کی دوست بنی تھی۔ واقعے کے روز اس نے اسے مارلین کو اپنے گھر ملنے کے لیے بلایا اور وہاں اسے قتل کرکے اس کا بچہ نکال لیا۔اب اگلی پیشی پر دونوں ماں بیٹی کو 6اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس