جب فوجی نے جہازسے چھلانگ لگانے سے انکار کیا تو اس کے استاد نے کیا کیا ؟ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہو گئی

جب فوجی نے جہازسے چھلانگ لگانے سے انکار کیا تو اس کے استاد نے کیا کیا ؟ویڈیو ...
جب فوجی نے جہازسے چھلانگ لگانے سے انکار کیا تو اس کے استاد نے کیا کیا ؟ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہو گئی

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں پیراٹروپرز کو پیراشوٹ کے ذریعے ہوائی جہاز سے کودنے کی تربیت دی جا رہی تھی کہ اس دوران ایسا منظردیکھنے کو ملا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو ہنسی کا طوفان آ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق ان کیڈٹس میں ایک ایسا بھی تھا جو ہوائی جہاز سے چھلانگ لگانے سے خوفزدہ تھا اور اس نے کودنے سے انکار کر دیا مگر اس کے بے رحم انسٹرکٹر نے اسے اٹھا کر جہاز سے نیچے پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیچارا کیڈٹ جہاز سے نیچے پھینکے جانے پر اس بری طرح چیخ و پکار کر رہا ہوتا ہے اور رو رہا ہوتا ہے جیسے اس کی جان نکلی جا رہی ہو۔ اس ویڈیو میں دیگر کیڈٹس کو بھی جہاز سے کودتے دکھایا گیا ہے۔ وہ سب بھی نروس ہوتے ہیں مگر رضامندی سے جہاز سے کود جاتے ہیں مگر یہ کیڈٹ کودنے سے انکار کردیتا ہے اور باقاعدہ احتجاج کرتا ہے کہ اس پر زبردستی نہیں کی جا سکتی مگر انسٹرکٹر اس کی ایک نہیں سنتا اور اسے نیچے پھینک دیتا ہے۔ انٹرنیٹ پر جہاں یہ ویڈیو لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان کر رہی ہیں وہیں لوگوں کو اس بیچارے کیڈٹ پر ترس بھی آ رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس