شادی پر دلہن کی مائیں ہمیشہ برے موڈ میں کیوں ہوتی ہیں ؟سائنس نے آخر کار وجہ ڈھونڈ نکالی ،مسئلے کا حل بھی بتا دیا

شادی پر دلہن کی مائیں ہمیشہ برے موڈ میں کیوں ہوتی ہیں ؟سائنس نے آخر کار وجہ ...
شادی پر دلہن کی مائیں ہمیشہ برے موڈ میں کیوں ہوتی ہیں ؟سائنس نے آخر کار وجہ ڈھونڈ نکالی ،مسئلے کا حل بھی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی بیاہ کے موقع پر دولہا اور دلہن کے گھروالوں میں گاہے کچھ تلخی ہو جاتی ہے۔ اب ایک ماہر نفسیات نے اس تلخی کی وجہ اور اس سے بچنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق انیٹے بیفرڈ نامی اس ریلیشن شپ سائیکالوجسٹ کا کہنا ہے کہ ”شادی کے موقع پر دولہا اور دلہن کے گھر والوں کے جذبات اور احساسات ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے دونوں خاندانوں میںاختلاف پیدا ہو سکتا ہے اور تلخی ہو سکتی ہے۔ شادی کے دوران ہر شخص پر دباﺅ ہوتا ہے کہ وہ ہمہ وقت خوش دکھائی دے مگر ہر شخص کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ اگر کوئی شادی میں ناخوش بھی دکھائی دے رہا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لینا چاہیے کہ وہ اس شادی کی وجہ سے ناخوش ہے۔ اس کی کوئی اور وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ “
انیٹے بیفرڈ کا مزید کہنا تھا کہ ”شادی خاندانوں میں بڑی تبدیلی کا باعث بنتی ہے جو اتنی آسان بھی نہیں ہوتی۔ شادی کے دباﺅ میں بسا اوقات لوگ مختلف چیزوں پر حد سے زیادہ ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ اگر کوئی ایسا کرے تو اس کا برا مت مانیں اور اسے شادی کا دباﺅ سمجھ کر نظرانداز کر دیں۔ شادی کے دوران دولہا دلہن پر شاپنگ، شادی کے خرچ اور مہمانوں کی فہرست کی تیاری جیسے کاموں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔ دولہا دلہن کو چاہیے کہ اس اختلاف سے بچنے کے لیے ہر کام ایک دوسرے سے مشورے کے بعد کریں اور اس وقت کریں جب دوسرا اس پر رضامند ہو۔ شادی کے دوران ہر شخص کو چاہیے کہ اپنی حس مزاح کو بیدار رکھے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص آپ سے مذاق میں کوئی بات کہے اور آپ اسے سنجیدہ لے کر شادی کا ماحول خراب کر بیٹھیں۔ ایسا ممکن نہیں ہو سکتا کہ شادی میں ہر کوئی آپ کے موڈ کو دیکھ کر بات کرے، بہت سی باتیں آپ کے موڈ کے خلاف ہوں گی جنہیں آپ کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا ہو گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -