ائیر پورٹ پر داڑھی والوں کو کیوں روکتے ہیں ؟وجہ تعصب نہیں بلکہ کچھ اور ہے ۔۔۔جانئے

ائیر پورٹ پر داڑھی والوں کو کیوں روکتے ہیں ؟وجہ تعصب نہیں بلکہ کچھ اور ہے ...
ائیر پورٹ پر داڑھی والوں کو کیوں روکتے ہیں ؟وجہ تعصب نہیں بلکہ کچھ اور ہے ۔۔۔جانئے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی جدت ایئرپورٹس پر بھی کام کو آسان اور تیز بنا رہی ہے۔ جہاں پہلے انسانی عملہ فرداً فرداً مسافروں کے پاسپورٹس چیک کرتا تھا اب چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی نصب کی جا رہی ہے۔ مسافر اس ایک مشین کے آگے سے گزرتے ہیں جو ان کے چہرے کو دیکھ کر انہیں پہنچانتی اور اپنے اندر محفوظ ان کے ڈیٹا کے ساتھ موازنہ کرکے بتادیتی ہے کہ اس مسافر کی سفری دستاویزات درست ہیں یا نہیں۔ اب دنیا میں زیادہ سے زیادہ ایئرپورٹس پر یہ ٹیکنالوجی نصب کی جا رہی ہے تاہم اس کے کئی منفی پہلو بھی سامنے آ گئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کئی طرح کے لوگوں کے چہرے پہنچاننے میں ناکام ہو رہی ہے اور الٹا تاخیر کا سبب بن رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ایک شخص کی پاسپورٹ پر داڑھی کے بغیر تصویر ہے اور اب اس نے داڑھی رکھ لی ہے تو یہ مشین اسے پہچاننے سے انکار کر دے گی۔ اس کے علاوہ پلاسٹک سرجری، چہرے پر ٹیٹو بنوا لینا، آدمی کا وزن بڑھ جانا اور حتیٰ کہ نشے میں ہونا۔ ان تمام عوامل میں یہ ٹیکنالوجی ناکام ہو رہی ہے۔ ایسے مسافروں کو یہ پہنچاننے سے انکار کر دیتی ہے اور بتاتی ہے کہ ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ جن ایئرپورٹس پر یہ ٹیکنالوجی نصب کی جا چکی ہے وہاں ایسے کئی واقعات پیش آ رہے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی کی ناکامی کی وجہ سے مسافروں کی پروازیں ہی چھوٹ گئیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...