گوگل اب آپ کو 47لاکھ روپے دے گا اگر آپ ان کی غلطیاں پکڑ لیں ،،،یہ پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں ؟جانئے

گوگل اب آپ کو 47لاکھ روپے دے گا اگر آپ ان کی غلطیاں پکڑ لیں ،،،یہ پیسے کیسے ...
گوگل اب آپ کو 47لاکھ روپے دے گا اگر آپ ان کی غلطیاں پکڑ لیں ،،،یہ پیسے کیسے کمائے جا سکتے ہیں ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اپنی پراڈکٹس میں خامیاں پکڑنے والے ہیکرز اور آئی ٹی ماہرین کو نقد انعام دیتی ہے۔ اب یہ کام کرنے والوں کے لیے خوش خبری آ گئی ہے کہ گوگل نے اس انعامی رقم میں اضافہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق گوگل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب وہ ’وائٹ ہیٹ‘ ہیکرز کو اپنی پراڈکٹس میں کوئی خامی پکڑنے پر 30ہزار ڈالر (تقریباً 48لاکھ روپے)بطور انعام دے گی۔
یہ انعام عام درجے کی خامی پکڑنے پر دیا جائے گا۔ اگر کوئی ماہر بڑی اور سنجیدہ خامی پکڑتا ہے تو انعام کی رقم ڈیڑھ لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ 40لاکھ روپے)تک ہو سکتی ہے۔ چنانچہ گوگل کے اس اعلان کے بعد کوئی آئی ٹی ماہر یا ہیکر گوگل کی کسی پراڈکٹ میں کوئی ایک سنجیدہ خامی تلاش کرکے کروڑ پتی بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل اب تک مختلف خامیاں پکڑنے والے ہیکرز اور ماہرین کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً 2ارب 40کروڑ روپے) کی رقم دے چکی ہے۔