دنیا کی عجیب اور فضول ترین ایجادات کو شائد آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہوں

دنیا کی عجیب اور فضول ترین ایجادات کو شائد آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہوں
دنیا کی عجیب اور فضول ترین ایجادات کو شائد آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہوں

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صحافی بیجن سٹیفن نے ایک تھریڈ شروع کیا اور لوگوں سے کہا کہ وہ دنیا کو بہتر بنانے کے لیے آئیڈیاز یہاں پوسٹ کریں خواہ ان کے آئیڈیاز کتنے ہی احمقانہ کیوں نہ ہوں۔ سٹیفن کی ٹویٹ کے جواب میں لوگوں نے ایسے ایسے آئیڈیاز اس تھریڈ میں پوسٹ کیے کہ سن کر آپ کو ہنسی بھی آئے گی اور آپ یہ بھی کہیں گے کہ ہاں اس سے دنیا میں بہتری آ سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک صارف نے اپنا آئیڈیا دیا کہ گاڑیوں میں ایسا سسٹم لگا دینا چاہیے کہ جب تک کوئی شخص انڈیکیٹر نہ دے اس کی گاڑی نہ مڑے۔

ایک اور شخص نے کہا کہ ”گاڑیوں کے ہارن کا سسٹم ایسا ہونا چاہیے کہ ہارن جتنا باہر سنائی دے اس کی اتنی ہی آواز گاڑی کے اندر بھی سنائی دے۔“ایک شخص نے سیاستدانوں کے متعلق آئیڈیا دیتے ہوئے کہا کہ ”جو شخص بھی انتخابات میں امیدوار ہو اس کے لیے لازمی قرار دے دیا جائے کہ وہ پالیسی معاملات پر اپنے علم کا ٹیسٹ دے۔“ایک اور نے لکھا کہ ”انتخابی امیدواروں کے لیے منشیات کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا جائے۔“ ایک لڑکی نے دنیا میں دولت کی تقسیم کے حوالے سے آئیڈیا دیتے ہوئے لکھا کہ ”دنیا میں دولت جمع کرنے کی ایک حد مقرر ہونی چاہیے۔ کسی شخص کے پاس اس حد سے زیادہ دولت جمع ہو تو وہ لے کر غریبوں میں بانٹ دی جائے۔“ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”جتنے بھی پرائیویٹ گولف کورس ہیں انہیں لے کر کم آمدنی والے افراد کے لیے وہاں گھر بنا دیئے جائیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...