سائنسدانوں نے مچھر مارنے کا جدید ترین طریقہ ڈھونڈ نکالا،سارے مچھر ایک وار میں ہلاک ،لیکن کیسے ؟جانئے

سائنسدانوں نے مچھر مارنے کا جدید ترین طریقہ ڈھونڈ نکالا،سارے مچھر ایک وار ...
سائنسدانوں نے مچھر مارنے کا جدید ترین طریقہ ڈھونڈ نکالا،سارے مچھر ایک وار میں ہلاک ،لیکن کیسے ؟جانئے

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ فلم کا ایک معروف ڈائیلاگ ہے کہ ’ایک مچھر آدمی کو ہیجڑا بنا دیتا ہے۔‘ بات بہت حد تک درست بھی ہے مگر اب انسان نے مچھر کو ہیجڑا بنا کر اس کی نسل ختم کرنے کا حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ ویب سائٹ inkstonenews.com کے مطابق یہ کارنامہ چینی سائنسدانوں نے سرانجام دیا ہے۔جنہوں نے چینی شہر گوانگ ژو کے جنوب میں واقع دو جزیروں شیزی اور دیداﺅشا میں نر مچھروں کی افزائش نسل کی صلاحیت ختم کرکے مچھروں کا مکمل صفایا کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوانگ ژو اور دیگر شہروں میں ایشیئن ٹائیگر نسل کے مچھر بہت زیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں جو ہر سال ڈینگی اور ملیریا جیسی بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس نسل کے 20کروڑ مچھر دونوں مذکورہ جزیروں پر چھوڑے اور پھر ان جزیروں پر گیما تابکاری شعاعیں چھوڑیں اور ساتھ ہی تین مصنوعی طور پر تیار کردہ انفیکشنز ان جزیروں پر کیڑوں کے ذریعے عام کر دیں۔ ان شعاعوں اور انفیکشنز نے جزیروں پر چھوڑے گئے نر مچھروں کی افزائش نسل کی صلاحیت ختم کر دی اور اگلے دو سال میں ان مچھروں کی نسل ہی ختم ہو گئی۔

شیزی جزیرے پر ایک ریسٹورنٹ کے مالک لی ہوان کا کہنا تھا کہ ”یہ ٹیکنالوجی ایک معجزہ ہے۔ پہلے بھی ہمارے جزیرے پر مچھروں کی بہتات تھے۔ اس پر جب سائنسدانوں نے مزید ایشیئن ٹائیگر مچھر یہاں لا کر چھوڑے تو کچھ عرصے کے لیے ہمارا جینا دوبھر ہو گیا مگر اب جزیرے پر مچھر بالکل ختم ہو گئے ہیں۔شروع میں ہم ان سائنسدانوں کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے مگر اب ہم ان کے مداح بن گئے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس