رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ کی تاریخ نزدیک آگئی

رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ کی تاریخ نزدیک آگئی
رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں؟ حتمی فیصلہ کی تاریخ نزدیک آگئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کا اہم اجلاس ویڈیو لنک پر  20 جولائی برو زپیر ہوگا جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کے اعلان کا قوی امکان ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے نئے شیڈول اور وینیو کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا ایونٹ ملتوی ہونے کی صورت میں آئندہ برس میزبانی کا خواہش مند ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے اور بھارتی بورڈ شیڈول کے مطابق آئندہ برس ہی ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔ 2023 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ (ون ڈے) بھی بھارت میں شیڈول ہے اس لیے بھارت بیک ٹو بیک 2 آئی سی سی ایونٹس کرانے کی حق میں نہیں ہے اس لیے بھارت اگلے ہی برس ایونٹ کرانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ہے، موجودہ حالات میں 15 ٹیموں کو آسٹریلیا میں بلا کر قرنطینہ اور بائیو سیکیور ماحول مہیا کرنا دشوار ہے، اس سے قبل آئی سی سی دو ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ممبران سے مشاورت کر چکا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے بعد بھارتی بورڈ اپنی پریمیئر لیگ کرانے کا باضابطہ اعلان کرے گا جس کے لیے اس نے ستمبر سے نومبر کی ونڈو رکھی ہوئی ہے اور آئی پی ایل کو متحدہ عرب امارات میں کرانے کا آپشن بھی رکھا ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -