ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا پی ٹی وی سے کیا تعلق ہے؟ایم ڈی پی ٹی وی نے وضاحت کردی

ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا پی ٹی وی سے کیا تعلق ہے؟ایم ڈی پی ٹی وی نے وضاحت ...
ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا پی ٹی وی سے کیا تعلق ہے؟ایم ڈی پی ٹی وی نے وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر منظور نے ٹی وی لائسنس فیس کے حوالے سے وضاحت کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویڑن کا اہم قومی کردار غیر تجارتی نوعیت کا ہے، شہریوں سے لیا جانے والا ٹیکس ٹی وی سیٹ رکھنے اور نشریات موصول کرنے کی صورت میں وصول کیا جاتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق عامر منظور کا کہنا ہے کہ یہ فیس ٹی وی سیٹ رکھنے پر چارج ہوتی ہے اس کا پی ٹی وی کی نشریات دیکھنے سے تعلق نہیں۔ان کاکہنا ہے کہ پی ٹی وی کے اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ ،ملتان اور مظفر آباد میں سینٹرز کام کررہے ہیں جو اتنے محاصل پیدا کرنے کی بھی صلاحیت نہیں رکھتے کہ اپنے تمام منصوبوں کے اخراجات پورے کرسکیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے ٹی وی کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ٹی وی لائسنس کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہے۔ صارفین سے ٹی وی لائسنس کی فیس بجلی کے بل کے ساتھ وصول کی جاتی ہے۔

مزید :

قومی -