بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے:چیئر مین پیمرا

بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے:چیئر مین پیمرا
بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے:چیئر مین پیمرا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ بھارتی مواد چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔پشاور میں پیمرا کے ذیلی دفتر میں چیئرمین پیمرا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔محمد سلیم بیگ نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائےگی۔چیئرمین پیمرا نے ہدایت کی کہ بھارتی مواد اور فحش مواد نشر کیے جانے کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی چینلز پر فحش مواد چلانا قانونی اور اخلاقی جرم ہے، فحش مواد چلانے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

قومی -