باچا خان ایئر پورٹ پر کارروائی، خاتون سے اتنی خطرناک چیز برآمد کہ حکام کے ہوش اڑ گئے
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) باچا خان ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران ایک خاتون سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے باچا خان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئر لائن کی پرواز سے دوحہ جانے والی خاتون کے سامان سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ خاتون سے برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت بلیک مارکیٹ میں کرروڑوں روپے ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ملتان کی رہائشی ہے جو پشاور سے دوحہ اور وہاں سے ملائیشیا جارہی تھی۔