"عاصم اظہر پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں ہانیہ عامر نے فرینڈ زون کردیا" گوگل زیادہ ہی سیریس ہوگیا

"عاصم اظہر پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں ہانیہ عامر نے فرینڈ زون کردیا" گوگل ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہانیہ عامر کی جانب سے گلوکار عاصم اظہر کو فرینڈ زون کیا گیا تو گوگل نے بھی اس بات کو سیریس لے لیا۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ دنوں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ ایک لائیو چیٹ میں کہا تھا کہ وہ ہانیہ عامر کو ڈیٹ نہیں کر رہیں بلکہ وہ دونوں اچھے دوست ہیں۔ اس بات پر سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ ہوا اور عاصم اظہر کے ساتھ بھرپور اظہار ہمدردی کیا گیا۔

ہفتہ کے روز عاصم اظہر نے بھی وضاحت کی کہ ہانیہ عامر کے ساتھ ان کا ایسا رشتہ ہے جو کسی کی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے لیکن اس وضاحت کے باوجود گوگل نے بھی اس معاملے کو کچھ زیادہ ہی سیریس لے لیا ہے۔

گوگل نے اپنے معلوماتی باکس میں عاصم اظہر کی پارٹنر کے طور پر ہانیہ عامر کا نام لکھا ہوا ہے ۔ ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ دونوں 2017 سے 2020 تک ریلیشن شپ میں رہے لیکن گوگل نے بریکٹ میں یہ وضاحت بھی کی ہے کہ عاصم اظہر کو فرینڈ زون کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہانیہ عامر کے نام کو سرچ کرنے کے نتیجے میں گوگل پر کھلنے والے معلوماتی باکس میں تاحال پارٹنر کے طور پر عاصم اظہر کا نام درج ہے۔

مزید :

تفریح -