بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ،اقوام متحدہ بھی اقلیتوں کے حق میں بول پڑا
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئترس نے کہا ہے کہ مشکلات کی شکار اقلیتوں کو باوقار زندگی دینا ہوگی۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان، خواتین، بیمار، مشکلات میں گھرے افراد کو باوقار زندگی دینا ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشکلات کا شکار اقلیتوں کو بھی باوقار زندگی دینا ہوگی۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ باعزت زندگی کے لیے معاشروں میں نیا عمرانی معاہدہ ناگزیر ہے۔انتونیو گوئترس نے کہا کہ ایسا معاشرہ جس میں نوجوان باوقار انداز سے رہ سکیں اور جس میں خواتین کو مردوں کے برابر مواقع میسر ہوں۔سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایسا معاشرہ جہاں بیمار، مشکل میں پھنسے اور تمام اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہو۔