گیس چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، ہوٹلوں، سویٹ شاپس کے کنکشن منقطع

گیس چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، ہوٹلوں، سویٹ شاپس کے کنکشن منقطع

  

لاہور (خبرنگار)سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی سپیشل ٹاسک فورس نے بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑلی۔ جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن شہزاد اقبال لون کے مطابق ایم ڈی سوئی گیس کمپنی عامر طفیل کی ہدایت پر کمرشل اور صنعتی سیکٹر میں گیس چوری کی روک تھام کیلئے ویجیلینس ٹیموں اور یو ایف جی کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور الگ الگ ٹاسک دے دئیے گئے ہیں۔ جس میں ویجیلینس ٹیم نے انہیں ایک مفصل رپورٹ پیش کی ہے جس پر چیف انجینئر شہزاد احمد کی نگرانی میں یو ایف جی کی سپیشل ٹیموں نے گلبرگ، چوہنگ، ملتان روڈاور دھرم پورہ میں چھاپوں کے دوران سویٹس شاپس، ریسٹورنٹس، کیٹرنگ ہاؤسز پر بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑ لی اورکنکشن منقطع کر کے گھریلو میٹرز قبضہ میں لے کر لیبارٹری بھجوا دئیے۔ جی ایم شہزاد اقبال لون کے مطابق گیس چوروں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -