6پناہ گاہوں میں 203افراد نے قیام،605نے کھانا کھایا
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے 6 پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی ایک روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مجموعی طور پر 203 افراد نے قیام کیا300 افراد نے ناشتہ 305 نے رات کا کھانا کھایا۔بھاٹی گیٹ پناہ گاہ میں 71، سبزی منڈی پناہ گاہ میں 34، ریلوے اسٹیشن 43۔ لاری اڈہ 23، ٹھوکر نیاز بیگ میں 32 افراد نے قیام کیا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔