20غیر قانونی مویشی منڈیوں کا صفا یا، بیو پاریوں کو جرمانے

20غیر قانونی مویشی منڈیوں کا صفا یا، بیو پاریوں کو جرمانے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)کمشنر آصف بلال لودھی کی ہدایت پر میونسپل آفیسر (ریگولیشن) ایم سی ایل محمد زبیروٹو کی زیرنگرانی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ نے شہر کے تمام زونز میں میں قائم قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی کی۔داتا گنج بخش زون میں 05 غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر دئیے،12مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے جبکہ 8000 روپے جرمانہ کیا گیا۔سمن آباد زون میں 06،نشتر زون میں 03غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر دئیے،12مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے جبکہ 4000 روپے جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال زون میں 03،واہگہ زون میں 02،عزیز بھٹی زون میں 03غیر قانونی سیل پوائنٹس کا صفایا کیاگیا، 05مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروائیے اور 2000روپے جرمانہ کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -