پیف مظاہرین کی ایوان وزیراعلیٰ جانے کی کوشش،پولیس سے ہاتھا پائی

پیف مظاہرین کی ایوان وزیراعلیٰ جانے کی کوشش،پولیس سے ہاتھا پائی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)بے جا کٹوتیاں اور فنڈز کی عدم ادائیگی، پیف پارٹنرز کا احتجاج طول پکڑ گیا۔ پہلے زمان پارک، پریس کلب اورپھر گورنر ہاؤس کے باہر جمع ہوگئے۔ ایوان وزیراعلیٰ جانے کی کوشش میں متعدد مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کی گئی،مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی اور لاٹھی چارج بھی ہوا۔پولیس نے صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے واٹر کینن بھی منگوا لی،پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پر موجود رہی۔ چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں شبیر احمد ہاشمی کہتے ہیں پولیس نے پرامن مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ حکومت احتجاج کو روکنے کیلئے اْوچھے ہتھکنڈے اپنا رہی ہے۔ پیف سکولز کو ادائیگیاں نہ ہونے اساتذہ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -