پیپلز پارٹی کسانوں،ہاریوں کو ریلیف دینا چاہتی ہے،اشرفخان

  پیپلز پارٹی کسانوں،ہاریوں کو ریلیف دینا چاہتی ہے،اشرفخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما محمد اشرف خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے بھی حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھادیا ہے۔ حکمران جماعت بتاہی دے کہ ساٹھ لاکھ ٹن گندم اگر خریدی گئی تھی تو کیا انہیں چوہے کھاگئے؟ انہوں نے کہاکہ شہید بینظیر بھٹو نے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا اور گندم بیرون ملک برآمد بھی کی لیکن اناڑیوں سے گھرکا کچن تو چلتا نہیں اور ملک چلانے کی کوشش میں معیشت اورعوام کاستیاناس کردیا ہے۔ مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی جماعت ہے جو کسانوں، ہاریوں، مزدوروں اور سفید پوشوں کیلئے سوچتی ہے باقی جماعتوں میں انویسٹرز ہیں جو الیکشن سے قبل اور الیکشن کے دوران بھاری سرمایہ کرتے ہیں اور پھر اقتدار میں آکر سودسمیت اپنی رقم وصول کرتے ہیں