عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،عقیلہ یوسف اعوان

عبادت گاہوں پر حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے،عقیلہ یوسف اعوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وومن ونگ پنجاب کی خاتون راہنما عقیلہ یوسف اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن دہشتگرد ہیں جو اسلام کے نام پر ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کو قتل کر چکے ہیں، چوکوں، چوراہوں، مزاروں، درباروں، امام بارگاہوں اور مسجدوں پر خودکش حملے کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے اور نہ ان حملہ آور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق ہو سکتا ہے۔

اسلام امن کا دین ہے۔ ہم احسان اللہ احسان کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ہردلعزیز راہنما چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف اپنی زبان بند رکھے۔ پی پی پی کے جیالے ہر ملک دشمن اور دہشتگرد کے خلاف میدان میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -