(ن) لیگ کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے،نوشین حامد معراج
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ ن لیگ کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے، اراکین صوبائی اسمبلی ن لیگ کی قیادت کی پالیسیوں پر پر عدم اعتماد کااظہار کررہے ہیں، ن لیگ اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے۔
، ن لیگ میں قیادت کا فقدان ہے، خوش آمدی ن لیگیوں کے پاس شور مچانے کے لئے سوا کچھ نہیں بچا، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپشن ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔