تاجر ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنائیں گے

تاجر ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنائیں گے

  

لاہور (سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے صدر بابر محمود اور پیٹرن انچیف محمد اعظم نے کہا ہے کہ حکومت سے ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھولنے کا مطالبہ کرتے ہیں اس سے قبل بھی حکومتی ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کیا ہے،جن دوکانداروں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی ان کو انفرادی طور پر وارننگ دی گئی۔

جس کے بعد مجموعی حالات میں کافی بہتری آگئی،ہم حکومت کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ عید الضحیٰ تک ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -