جی سی اکیڈمک کونسل نے امتحانی قواعد میں ترمیم کی منظوری دے دی

  جی سی اکیڈمک کونسل نے امتحانی قواعد میں ترمیم کی منظوری دے دی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)جی سی یونیورسٹی لاہور کی اکیڈمک قونصل کا 23 واں اجلاس۔اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں امتحانات اور داخلوں کے قواعد میں ترمیم کی منظوری،قونصل نے مختلف کورسز کے موجودہ نصاب میں ترمیم کی بھی اجازت دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے اجلاس کی صدارت کی،جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر خالد حمید شیخ، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر الدین اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ قونصل نے بی اے / بی ایس سی (آنرز) کے تمام مسلم طلباء کو قرآن مجید کے ترجمہ کی تدریس کے لئے نئے کورسز کی منظوری دی، غیر مسلم طلباء کو ''مذاہب میں اخلاقی تعلیم'' کا مضمون پڑھایا جائے گا۔ آن لائن تدریس کے ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے، قونصل نے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے لئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دی۔ ''اوپن بک'' اور ''اوپن انٹرنیٹ'' امتحانات کے طریقوں اور تقاضوں کی منظوری بھی دی گئی۔رواں سال پری میڈیکل کے طلباء کو بی ایس کمپیوٹر سائنس پروگرام میں داخلے کی اجازت بھی دی گئی۔

وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی نے بتا یاکہ کورونا نے یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی کے عملے نے بہت کم وقت میں آن لائن کلاسوں کے کامیاب اور ہموار آغاز کے لئے بہت محنت کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اکیڈمک قونصل کی سفارشات آئندہ اجلاس میں سنڈیکیٹ کے سامنے رکھی جائیں گی اور یہ ترامیم سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد یونیورسٹی کے کیلنڈر کا حصہ بنیں گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -