سی پیک اسپیشل اکنامک زونز پر کام میں تیزی لائی جائے،حارث عتیق
لاہور (سٹی رپورٹر) ممبر ایگزیکٹو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حارث عتیق نے حکومت پر زور دیا ہے کہ سی پیک اسپیشل اکنامک زونز پر کام میں تیزی لائی جائے۔کورونا وبا نے ملکی معیشت کو بری طرح متاثر کیا تاہم حکومت کی جانب سے تعمیراتی منصوبے کے اعلان کردہ پیکج کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی زونز پر کام تیز کیا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیاں شروع ہو سکیں۔کورونا وبا میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری اس وقت ایک اہم چیلنج ہے اس پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ نجی شعبے کو مزید مراعات اور مواقع دیئے جائیں۔