پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کی مرکزی صدر کا ٹھوکر چوک میں شاندار استقبال

پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کی مرکزی صدر کا ٹھوکر چوک میں شاندار استقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی و مرکزی صدر مینارٹی ونگ شنیلا روتھ کا ٹھوکر نیاز بیگ پہنچے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں جلوس کی شکل میں بہار کالونی لے کر آئے، ٹھوکر نیازبیگ پر استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں پارٹی قیادت کی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی مینارٹی ونگ کی مرکزی صدر کی ذمہ داری سونپی، پارٹی فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -