حکومت کی موثر حکمت عملی سے کورونا میں کمی آرہی ہے،زرقا تیمور

حکومت کی موثر حکمت عملی سے کورونا میں کمی آرہی ہے،زرقا تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت و ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزر ی بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر زرقا تیمور نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے کورونا وائرس میں کمی آ رہی ہے، عوام عید قربانی پر خصوصی احتیاط کریں، ایس او پیز پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں، سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔


، انشاء اللہ جلد پاکستان سے کرونا ختم ہو جائے گا۔

اور ایک دفعہ پھر عوا م روزمرہ کے کام کاج آزادی سے کر سکیں گے، انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی معیشت پر کاری ضرب لگائی جس سے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن فری ملک بنائیں گے اور ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریں گے۔