وزیر اعظم حکومتی کارکردگی رپورٹ بتانے کا وعدہ پورا کریں،اشرف بھٹی

وزیر اعظم حکومتی کارکردگی رپورٹ بتانے کا وعدہ پورا کریں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے یہ اعلان کیا تھا کہ اپنی حکومت کے ابتدائی سو دنوں کی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھوں گا ان کی حکومت نے اب تک دو بجٹ پیش کر دئیے ہیں مگر ابھی تک انہوں نے اپنی حکومتی کارکردگی کو عوام کے سامنے نہیں رکھا وہ اس لئے نہیں رکھا ہے کہ ان کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے کچھ بھی نہیں۔ ہے،انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم چینی مافیا کے خلاف زبانی جمع خرچ سے کام چلانے کی بجائے عملی طور پر ان نکیل ڈالتے تو آج ملک میں مہنگائی مافیا کا راج نہ ہوتا۔